Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کو تین ماہ کا تربیتی کورس کرانا چاہئیے، گورنر خیبرپختونخوا

Now Reading:

تحریک انصاف کو تین ماہ کا تربیتی کورس کرانا چاہئیے، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر کے پی

انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو جواب

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو تین ماہ کا تربیتی کورس کرانا چاہئیے، ان کو سمجھنا چاہئیے کس سے مذاکرات کرنے ہیں اور کس سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ میرا اختیار نہیں کہ انتخابات ہوں یا نہ ہوں لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ تمام فیصلے آئین و قانون کیمطابق ہو اور میں چاہونگا کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت کی عدم توجہ کی باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اس لئے یہ بھی چاہتا ہوں کہ انتخابات کیساتھ امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور معاشی مشکلات ختم ہو جس کے لئے موجودہ نگران حکومت کو امن وامان کی جانب توجہ دینا ہوگا۔

Advertisement

گورنر کے پی نے کہا کہ ہم کہتے تھے اسمبلیاں ٹوٹنے کے لیے نہیں جوڑنے کے لیے ہوتی ہیں لیکن ایک شخص اپنی انا کیلئے کہتا تھا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتا اور وہی شخص اب سڑکوں پر پیر کر اسی شخص سے مطالبہ کرتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو اب ہر فیصلہ نہ ماننے کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ الزام تراشی کی سیاست اب اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے، 22 کروڑ عوام سب سے پہلے ریاست کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ میں عدم مشاورت کا گلہ کرنے والی پی ٹی آئی نے کس سے مشاورت کی تھی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر