Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئرجماعت اسلامی ہی بنائےگی، کوئی عزت سے قبول کرے یا نہ کرے، حافظ نعیم

Now Reading:

میئرجماعت اسلامی ہی بنائےگی، کوئی عزت سے قبول کرے یا نہ کرے، حافظ نعیم
حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو برطرف کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئرجماعت اسلامی ہی بنائے گی، کوئی عزت سے قبول کرے یا نہ کرے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، مذاکرات اور بات چیت سے انکار نہیں کیا، ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھاندلی ہو تو مسئلہ ہوتا ہے۔

4روز گزرنے کے باوجود نتائج کا معاملہ حل نہیں ہوا

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نمبر بڑھوا کر بھی نمبرون نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ سندھ نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے کہا الیکشن کمیشن کے مسائل پر انہی سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا جائز خدشات دور کرینگے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 4 روز گزرنے کے باوجود نتائج کا معاملہ حل نہیں ہوا، کل نیو ایم اے جناح روڈ پر یوم تشکر منایا جائے گا، امیر جماعت اسلامی یوم تشکرپر اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

Advertisement

علی زیدی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ جعلسازی سے نتائج تبدیل کرنے کو روکا جائے، ہمارے پاس 88اور پی پی کے پاس 92یوسیز ہیں، ہم نے آپکا مینڈیٹ قبول کیا، آپ ہمارا مینڈیٹ قبول کریں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ علی زیدی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ملیرمیں ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی، ملیر میں دوبارہ قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، قبضہ کرنے کی کوشش کی تو قبضہ چھڑانے آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ہمیں بہترین مینڈیٹ دیا، کھلی دھاندلی ہورہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، میئرجماعت اسلامی ہی بنائے گی، کوئی عزت سے قبول کرے یا نہ کرے۔

سندھ حکومت نے چوتھے نمبر کی جماعت کو جتوایا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں کھلی دھاندلی کی، سندھ حکومت نے چوتھے نمبر کی جماعت کو جتوایا اور 6 ہزار کی لیڈ کرنے والی جماعت کو ہروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود فارم 12،11 نہیں دیا گیا، جماعت اسلامی نے جدوجہد کے بعد فارم11  اور 12 حاصل کیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ الیکشن میں کہیں عملہ اور کہیں بیلٹ پیپر نہیں تھے، گنتی کے بعد بہت سی جگہوں پر فارم 11اور 12نہیں دیا گیا، حکومت چاہتی تھی ووٹ کا ٹرن آؤٹ 10فیصد رہے، ابہام کے باوجود ٹرن آؤٹ 25فیصد رہا۔

مزید پڑھیں؛ نتائج بدلنے کی کوشش کی تو زوردار احتجاج کا آپشن ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 9 حلقوں میں سے 3 کے نتائج جاری کردیے گئے، 6 حلقوں پر الیکشن کمیشن سماعت کرے گا، آر او، ڈی آر اوز کو کوئی پوچھنے والا نہیں، آراو، ڈی آر اوز پارٹی ور کر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

نام نہاد سیاسی قوتیں اور حکومت عوام کو اختیار نہیں دینا چاہتی

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات سے ہی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ڈھائی سال بعد ہوئے، بلدیاتی انتخابات 4بارملتوی کیے گئے، نام نہاد سیاسی قوتیں اور حکومت عوام کو اختیار نہیں دینا چاہتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر