
آزاد کشمیر میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ رشتہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی حکومتی اراکین کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر آمد ہوئی اور اپوزیشن لیڈر سمیت تمام ممبران سے ملاقات ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین سمیت تمام اپوزیشن ممبران اسمبلی وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن ممبران اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد پر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے کردار کی تعریف کی اور اپوزیشن نے قانون ساز اسمبلی کے امور میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کی بھر پور معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن جلسوں کی ڈگڈگی کورونا کے بعد بجا لے، سردار تنویر الیاس خان
اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان سے آزادکشمیر میں طلبہ یونین کی بحالی کی درخواست کی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپوزیشن کو طلبہ یونین بحالی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت لازم و ملزوم ہیں، آج ایوان کی جن نشستوں پر ہم بیٹھے ہیں ان پر آپ سینئر سیاستدان متعدد بار بیٹھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں کسی بھی پارٹی کی حکومت قائم ہو ہمارا ریاست پاکستان کے ساتھ رشتہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے۔
اس موقع پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کو قومی و عوامی سطح پر ملکر منانے سمیت جملہ ایشوز کو باہمی بات چیت کے ذریعے یکسو کرنے اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہ یوم یکجہتی کشمیر کے دن صدر پاکستان یا وزیر اعظم پاکستان میں سے جو بھی آزادکشمیر تشریف لائیں ہم خوش آمدید کہیں گے۔
ملاقات میں حزب اختلاف کے سردار حسن ابراہیم، سردار جاوید ایوب، میاں عبدالوحید، فیصل ممتاز راٹھور، جاوید بڈھانوی،وقار نور۔عامر الطاف اور نثارہ عباسی، حکومتی اراکین اسمبلی ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، سردار محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، حافظ حامد رضا، سردار فہیم اختر ربانی، چوہدری یاسر سلطان اور چوہدری رفیق نئیر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News