Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

سابق وفاق وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے کوئی سرپرائز نہیں تھا، ہمیں پتہ تھا کہ ہمارے بندے پورے ہیں، جو چنوں منوں آئے ہوئے تھے ان کو سرپرائز ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں۔

ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم اس لیے ہر جگہ جیت رہے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں۔

Advertisement

سابق وفاق وزیر کا کہنا ہے کہ ہم نے رانا ثناء اللہ اور عطاء اللہ تارڑ کو سکون آور ادویات دے کر بھیجا ہے، ان دو چمچوں اور آصف زرداری کو نیند نہیں آ رہی ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کریں گے، لیکن اب اسمبلی تحلیل ہو جانی ہے اس کا فائدہ نہیں ہے، یہ بے شرم لوگ ہیں، ان کو عوام سے جوتے پڑیں گے، حساب برابر ہو جائے گا۔

فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اس سے قبل رہنما تحریکِ انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔

Advertisement

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک کا وزیر داخلہ اور معاون خصوصی فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ ممبران اسمبلی کی جیو فنسنگ کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایف ائی اے ارکان کا ٹریول ریکارڈ بھی ان سے شئیر کرتی ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کے اس اعتراف کے بعد کاروائی ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر