Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز پاکستان واپسی پر اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے، فیاض الحسن

Now Reading:

مریم نواز پاکستان واپسی پر اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے، فیاض الحسن
فیاض الحسن

مریم نواز پاکستان واپسی پر اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے، فیاض الحسن

تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان واپسی پر اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتی ہے اس لئے امپورٹڈ سرکار نے ہمارے دلیر لیڈر کو حراست میں لے لیا۔

مریم صفدر کی پاکستان واپسی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریوں کی وجہ بیگم صفدر اعوان کی واپسی ہے، مفرور الدین نواز شریف اور ڈاکو رانی بیگم صفدر پنجاب میں اپنی مرضی کا سیاسی میدان چاہتے ہیں۔

عقل کےاندھے عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ “سنجھیاں ہو جان گلیاں وچ مرزا یار پھرے” کے مصداق شریف خاندان اکیلا الیکشن لڑ کے جیتنا چاہتا ہے، امپورٹڈ اور نگران حکومت آل شریف کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ہر حد تک گر رہی ہے۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، یہ عقل کے اندھے ایسے اقدامات سے صرف عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

تحریک انصاف آل شریف کے فاشزم کا پوری دلیری سے مقابلہ کریگی

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وقتی طور پر بیگم صفدر کو اس سیاسی ماحول میں بہت مزا آئے گا، جب الیکشن کا بگل بجے گا، آل شریف کے دامن میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور قائدین عمران خان کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت اور آل شریف کے فاشزم کا پوری دلیری سے مقابلہ کرے گی۔

عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں آل شریف لاہور میں بھی منہ چھپاتی پھرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر