Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی
چوہدری پرویز الٰہی

ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گزشتہ 300 سالوں نے اسمبلیاں بننے کا سلسلہ چلا آرہا ہے جس میں صرف ایک بار ایسا ہوا تھا کہ جب ایک برٹش کو قتل کیا گیا تھا  جس کے بعد وہ واقعہ ایک بدنما داغ بن گیا تھا اور ہماری تاریخ میں ایسا ہوا کہ پولیس اسمبلی کے اندر آئی۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی پولیس اسمبلی کے اندر آ ہی نہیں سکتی ہے لیکن ایسا ہوا اور ان کی آڑ میں ان کے غنڈوں نے آکر ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا کی جبکہ اس واقعے میں ہمارا ہی ڈپٹی اسپیکر بھاگ گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے تھے جس میں خواتیں اراکین بھی شامل تھیں  اور کچھ اب بھی زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی کے کھیل

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے اس واقعے کو ہم بھلا نہیں سکتے ہیں اور جنہوں نے یہ کیا ہے ان پر یہ ایک بدنما داغ ہے جو کہ تاریخ کا حصہ ہے اور آگے بھی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام صورتحال کے باوجود ہم نے بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے بنائے جانے والے تمام بلوں کی منظوری میں انہیں بھی شامل کیا ہے جبکہ ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی لیکن اچھے کام میں ن لیگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ برے کاموں کے بادشاہ ہیں اور انہیں ان کاموں سے کوئی روکنے والا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہر 10 سال بعد آجاتے ہیں اور جہاں سے ٹرین انہوں نے چھوڑی ہوتی ہے وہی سے دوبارو شروع کرتے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا میں کام کرنے کی ترجیح دی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نئی اسمبلی میں اگلے 100سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے500ارکان کی گنجائش موجود ہے جبکہ 200افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر چیمبر افسران،میڈیا اوروزیٹرز کیلئے 800افراد تک کی گنجائش ہے جبکہ نئی اسمبلی میں وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزراء اورلیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے۔

اسکے علاوہ 3کمیٹی روم اورایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اورکیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجو دہے جبکہ 400 گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر