پاکستان کا مستقبل اب صرف نواز شریف روشن کر سکتے ہیں
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔
🚨پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
Advertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 24, 2023
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کا 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
دوسری جانب لندن میں نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کی ملاقاتیں جاری ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو میاں نواز شریف نے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔
انتخابات کیلئے پنجاب میں پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔
پنجاب میں اضلاح کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے رانا ثناءاللہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
