پی ٹی آئی رہنماؤں کا ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل
پی ٹی آئی رہنماؤں کا ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے، لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔
ہمارے استعفیٰ قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2023
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق استعفے یا تو سب کے منظور ہوتے ہیں یا کسی کے نہیں ہوتے۔
قانون اور آئین کے مطابق استعفے یا سب کے منظور ہوتے ہیں یہ کسی کے نہیں۔ سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ادارے کو ایون فیلڈ کی لونڈی بنا چھوڑا۔ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔
Advertisement— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 17, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ادارے کو ایون فیلڈ کی لونڈی بنا چھوڑا لیکن اب دیکھتے ہیں بندیال عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو جیسے معلوم پڑا پی ٹی آئی اسمبلی سے کٹھ پتلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے فارغ کرنے لگی ہے، اسکے ساتھ ہی بدنیتی پر 35 استعفے قبول کرلیتے ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کردیتا ہے جبکہ پہلے تو اسپیکر کہتا تھا ایک ایک رکن سامنے آئے اور آکر استعفے کی تصدیق کرے؟
Advertisementاسپیکر قومی اسمبلی کو جیسے معلوم پڑا PTI اسمبلی سے
لٹھ پتلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے فارغ کرنے لگی ہے اسکے ساتھ ہی بدنیتی پر 35 استعفے قبول کرلیتے ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کردیتا ہے
پہلے تو اسپیکر کہتا تھا ایک ایک رکن سامنے آئے اور آکر استعفے کی تصدیق کرے ؟ pic.twitter.com/FhtoF2DBlK— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 17, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سلیکشن کمیشن کے طور پر کام کررہا ہے جبکہ چن چن کر پی ٹی آئی کے 35 ارکان کےاستعفے منظور کرنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر تمام استعفے ایک ساتھ منظور کریں جبکہ واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک انصاف کے سائے سے بھی ڈرتی ہے۔
الیکشن کمیشن سلیکشن کمیشن کے طور پر کام کررہا ہے،
چن چن کرPTI کے 35 ارکان کےاستعفیٰ منظور کرنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،چیف الیکشن کمشنر تمام استعفی ایک ساتھ منظور کریں،واضح ہوگیاPDM تحریک انصاف کےسائےسے بھی ڈرتی ہے۔الیکشن کمیشن اپنی منشا سے آئین کی دھجیاں بکھیر رہاہے.— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) January 17, 2023
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی منشا سے آئین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔
صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استعفے قبول کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!
Finally!
Thank you for accepting our resignations! PDM is finally crumbling under pressure.Advertisement
Hope the Chief Justice will now give a detail order on our pending petitions!
Beshak Allah Al Haq hai!— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 17, 2023
صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم آخرکار دباؤ میں آگئی ہے اور امید ہے چیف جسٹس اب ہماری زیر التواء درخواستوں پر تفصیلی حکم دیں گے، بیشک اللہ الحق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 35 استعفوں کی منظوری نے ثابت کیا کہ ملک کی سیاست صرف عمران خان چلاتا ہے جبکہ پی ڈی ایم صرف احمقانہ ردعمل دیتی ہے۔
35 استعفوں کی منظوری نے ثابت کیا کہ ملک کی سیاست صرف عمران خان چلاتا ہے۔ پی ڈی ایم صرف احمقانہ ردعمل دیتی ہے۔ اسپیکر نے پہلے موقف کی نفی کرتے ہوئے مزید ساکھ کھو دی۔ الیکشن کمیشن پھر PDM کی بی ٹیم کے طور پر پیش پیش۔ حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ عیاں۔ ریت کا محل مسمار ہو رہا ہے
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 17, 2023
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے پہلے مؤقف کی نفی کرتے ہوئے مزید ساکھ کھو دی ہے، الیکشن کمیشن پھر پی ڈی ایم کی بی ٹیم کے طور پر پیش کی۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ عیاں ہے اور ریت کا محل مسمار ہو رہا ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ن لیگ کی بی ٹیم ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ن لیگ کی B team ہے-کس بنیاد پر یہ والے 35 ارکان سلیکٹ کیے؟ خان کا خوف طاری ہے- اور سلسلہ جاری ہے
Advertisement— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 17, 2023
انہوں نے کہا کہ کس بنیاد پر یہ والے 35 ارکان سلیکٹ کیے؟
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان کا خوف طاری ہے، اور سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
