
حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کریں گے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گورنر سندھ اور خالد مقبول کے حلقہ بندیوں سے متعلق بیان کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔
مسائل کے حل کیلئے ہمیں کمر کسنا ہوگی
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت مسائل کی شکار ہے، حل کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہونگے، درآمدی فیول سے مہنگی بجلی بنتی ہے، ہمیں بجلی بچانا ہوگی، مسائل کے حل کے لیے ہمیں کمر کسنا ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، جو بھی مدد درکار ہوگی ہم وزیراعظم کو فراہم کریں گے۔
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اختلافات، اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج
خیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی میں اختلافات اور تحفظات برقرار ہیں، اس حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں آج اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق وزیراعظم کی ہدایات لے کر بلاول ہاؤس کراچی پہنچیں گے اور ایم کیو ایم قیادت بھی بلاول ہاؤس میں ہوگی۔
اجلاس میں حلقہ بندیوں اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر وفاقی حکومت کے اتحادی اپنا اپنا موقف رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی
اس سے قبل پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر کے پارٹی قیادت کو نئی حلقہ بندیوں پر رائے دے دی۔
ذرائع پی پی نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں پر ضد بلدیاتی الیکشن ٹالنے کے لئے ہے، جتنا جلدی ایم کیو ایم والے حلقہ بندیاں چاہتے ہیں اتنا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا
پی پی قانونی ٹیم کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کا دباؤ ہے، بلدیاتی الیکشن ایک دفعہ پھر ملتوی کرانے کے لئے کوئی اہم جواز نہیں ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے قیادت کو آگاہی دی کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوجائیں تو ایم کیو ایم راضی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News