Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ہے، اسد قیصر

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نے مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صرف 9 ماہ میں مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ہے جبکہ ہماری حکومت 17 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 4 ارب ڈالرز ہیں جبکہ ہمارے دور میں کرونا کے باوجود صنعتی زرنز کو مراعات دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد سمیت ملک بھر میں صنعتی زونز بند ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اسد قیصر

Advertisement

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج کل مہنگائی کے خلف خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو اقتدار اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی الیکشن سے بھاگنے کی وجہ شکست کا ڈر ہے، اسد قیصر

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاری کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے صاف شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر