Advertisement
Advertisement
Advertisement

14 گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد مختلف شہروں میں بجلی بحال ہونا شروع

Now Reading:

14 گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد مختلف شہروں میں بجلی بحال ہونا شروع
پاور بریک ڈاؤن

پاور بریک ڈاؤن، اسپتالوں سمیت مختلف اداروں میں کام رک گیا

ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، تقریباً 14 سے زائد گھنٹے معطل رہنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح 7.30 بجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں  جب کہ اداروں میں کام بھی رک گیا تھا۔

وزیر توانائی کا دعویٰ 

وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں بجلی کی بحالی کے لیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکو بجلی جزوی بحال کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔

Advertisement

پنجاب 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق  لاہور سمیت تمام بڑے،چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی وشمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بلوچستان 

بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور اس حوالے سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) حکام کا بتانا ہے کہ گڈو سےکوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کی وجہ سے صوبے کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سندھ 

Advertisement

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔

اسپتال:

بجلی کے بریک ڈاؤن سے اسپتالوں کے امور متاثر متاثر ہوئے ہیں جبکہ مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے شدید دشواری کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس

دوسری جانب تشخیصی ٹیسٹ مشینیں بند  ہیں جبکہ آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور آن لائن سسٹم بھی جزوی فعال  ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بیک اپ کیلئے جنریٹر آن ہیں لیکن بڑی مشینیں چلانا ممکن نہیں ہے تاہم کوشش ہے جنریٹر سے اسپتالوں کی ایمرجینسی میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Advertisement

ٹرین:

بجلی کے شٹ ڈاؤن نے اورنج ٹرین اسٹیشن کے شٹر بھی شٹ ڈاؤن کروا دیئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پانی:

بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی 5 نمبر پائپ لائن متاثر ہوئی ہے تاہم متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے جو کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام

اسکے علاوہ واسا کا بوزر سپلائی بند ہو گیا ہے جبکہ شہریوں کو صرف واٹر سپلائی سے پانی فراہم کیا جارہا ۔

Advertisement

آئی کمپنیز:

ٹیلی کام کمپنیز کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا  ہےجس کے باعث صبح سے موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جارہی ہیں ۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا ہے تاہم ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کے لیے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد از جلد بحالی ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر