Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول
بلیغ الرحمٰن

نواز شریف 1 ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، بلیغ الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے باضابطہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تین نام گورنر پنجاب کو ارسال کردیئے گئے ہیں جو بلیغ الرحمان کو موصول ہوگئے ہیں۔

ورنر پنجاب کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے بتایا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے تین نام موصول ہوئے ہیں جو کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت کے اندر کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوں۔

اس سے قبل مونس الٰہی نے اپنے ایک پیغام میں آگاہ کیا ہے اور سمری بھی شیئر کی ہے۔

 

انہوں نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 03 نام باضابطہ طور پر گورنر پنجاب کو بھیج دیئے جس میں سردار احمد نواز سوکھیرا، ناصر محمود کھوسہ، محمد نصیر خان کے نام شام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، ن لیگ کا مختلف ناموں پر غور

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، ہم نے گورنر پنجاب کو نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دینے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تین نام احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان، ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے اور ہم یہ تینوں نام نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے گورنر کو بھجوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کھلے دل سے سوچے تو ان میں سے ایک نام پر اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے، سینیٹر کامل علی آغا بھی شرکت کریں اور اس میٹنگ میں اہم مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں  پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر