
قانونی طورپر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا اختیار چیلنج نہیں کرسکتا، شرجیل میمن
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا اختیار چیلنج نہیں کرسکتا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا، قانون کے مطابق سندھ حکومت نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے، ایم کیو ایم کے مطالبے پر حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی وصول نہیں ہوئی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی وصول نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو مسترد نہیں کرسکتا۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ فوج، رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، وفاقی حکومت نے مصروفیات کے باعث نفری دینے سے معذرت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، آئی جی نے کہا الیکشن کیلئے 62 ہزار اہلکار درکار ہیں، انہوں نے کہا 62 ہزار اہلکار تعینات کرنے کیلئے سب کو بلانا پڑے گا، پولیس الیکشن میں ہوئی دہشتگردی ہوئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا اختیار چیلنج نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اداروں سے خود رابطہ کرے، کچھ اختیارات عدالتوں، کچھ الیکشن کمیشن اور کچھ حکومت کے ہیں۔
پاکستان کی پہلی پیپلز الیکٹرک بس سروس کا آغاز
دوسری جانب شرجیل انعام میمن نے بس سروس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی پیپلز الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 10 بسیں پہلے روٹ پر چلائی جائیں گی اور بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے الیکٹرک وہیکل بس کا آغازکر رہے ہیں، الیکٹرک وہیکل بسیں ماحول دوست ہیں، ای وی بس چارجنگ کے بعد 200 کلومیٹر تک چل سکتی ہے، ای وی بسوں کا مقصد سستے کرائے، ماحول دوست سروس دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز
صوبائی وزیر نے کہا کہ ای وی بس کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت مل گئی، ای وی بسوں کی تعداد میں جلد اضافہ کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ کی بہترین سروس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بسوں کی چارجنگ کیلئے سولر سسٹم نصب کیا گیا۔
پیپلزپارٹی باتیں نہیں کام کرتی ہے
انکا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے مزید پراجیکٹ لائے گی، پیپلزپارٹی باتیں نہیں کام کرتی ہے، گزشتہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی آر ٹی شروع کی جو کامیابی سے جاری ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس سروس چل رہی ہے اور سکھر میں بھی پیپلز بس سروس جلد شروع کرینگے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے کچرا اٹھایا جارہا ہے، سندھ حکومت انفرا اسٹرکچرکی بہتری کیلئے بھی کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News