Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، شبلی فراز

Now Reading:

رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، شبلی فراز
شبلی فراز

رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و عمران خان کےچیف آف اسٹاف آفیسر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  رانا ثنا اللہ  ایک مجرم ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

بول نیوز  کے نمائندے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کے چیف آف اسٹاف آفیسر شبلی فراز کا کہنا  تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ رانا ثنااللہ جیسا جرائم پیشہ شخص وزیر داخلہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک مجرم ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہر قسم کی زبان استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا کا ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد واقعات میں جو کردار رہا وہ عوام کے سامنے ہے۔ مسلم لیگ ن کے لوگ بھی رانا ثنااللہ کے قصے سناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کا بھرپور سیاسی قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کو وزیر داخلہ لگانا ایسا ہے جیسے کسی ڈاکو کو بینک کا چوکیدار لگادینا۔ یہ اپنے کیسز معاف کروانے کے لیے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی ،داخلی اور بیرونی حالات خراب ہیں۔ سیاسی استحکام کے لیے جلد انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ لینے پر لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے۔امکان ہے قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی سے بھی پی ٹی آئی باہر نکل آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ملک میں آؤ اور لوٹو کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ عیاشیوں کے لیے بیرون ملک کے دورے کر رہی  ہے ۔بلاول اور شہباز شریف قوم کے اربوں روپے غیر ملکی دوروں پر لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کا موقف غلط ثابت

شبلی فراز نے کہا کہ اب تحریک انصاف کی ایک تجربہ کار حکومت اقتدار میں آئے گی۔ ہم نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تیاری شروع کر رکھی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  بلاول کو بطور وزیر اعظم لانچ کرنا ایک بہت بڑا مذاق ہے۔بلاول بھٹو کی نالائقی وزارت خارجہ میں کچھ نہ کر کے بھی عیاں ہے۔پتہ ہے بلاول بھٹو زیادہ وقت امریکہ میں کیوں گزار رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ملک کی بدقسمتی  ہے کہ عمران خان اورمریم نواز کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ عمران خان پاکستان میں اور مریم نواز بیرون ملک علاج کراتی ہیں۔  یہ سب عوام کے پیسے لوٹ کر عیاشیاں کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر