Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے

Now Reading:

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے
کراچی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 52 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے جس کے تحت 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار  کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 52 ہزار 591 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جس میں 43 ہزار 6 سو 05 اہلکار کراچی کی نفری ہے اور اسکے علاوہ دیگر اضلاع سے کراچی لائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

پولیس حکام نے بتایا کہ اندرون سندھ سے ساوتھ زون میں 27 سو اہلکار لائے گئے ہیں جبکہ سندھ سے ایسٹ زون میں 6 ہزار 8 سو 33  اہلکار لائے گئے ہیں اور ویسٹ زون میں 7 ہزار 6 سو 98 اضافی نفری منگوائی گئی ہے۔

Advertisement

حکام کے مطابق سندھ بھر کے ٹریننگ سینٹرز ، سی ٹی ڈی یونٹ ، ایس ایس یو یونٹ اور ضلعی نفری بلوائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 سے 8 اہلکار تعینات ہونگے تاہم ہنگامی صورحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس کو فوری استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے 500 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی یقین دہانی کرادی  ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی جس میں 5 ہزار رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن، وزارت داخلہ کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے آج شام سے رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر