
پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبرز اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ سمیت سماجی شخصیات کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حبیب فاؤنڈیشن کی مستحق اور سپیشل پرسنز کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں اور دین اسلام بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اوورسیز کمیونٹی کا کردار اہم ہے جنہوں نے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا، کشمیر کا مسئلہ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے جبکہ برطانیہ اور امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا وعدہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر رہا ہے تاکہ وہ کشمیر کو ہڑپ کر سکے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کرنے والوں میں ممبر ہاؤس آف لارڈز لارڈ قربان حسین، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن جلسوں کی ڈگڈگی کورونا کے بعد بجا لے، سردار تنویر الیاس خان
وفد میں حبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وفد کے نمائندگان سمیت انسانی حقوق پر کام کرنے والے اہم افراد، ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو منسٹر عمران حسین، برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود، ڈپٹی لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار، ایگزیکٹیو چیئر آف ریجنریشن اینڈ انوائرنمنٹ اوور ویو کمیٹی کامران حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال، چیئرمین اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن ظاہر احمد مہر، چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ راجہ نجابت حسین،چیئرمین سلیک ایشین ماجد نذیر، صدر خبیب فاؤنڈیشن برطانیہ ایمن ماجد،نائب صدر خبیب فاؤنڈیشن برطانیہ حماس ماجد، چیئرپرسن آف پاکستان آرگنائزیشن ورکر ایجوکیشن اینڈ رائٹس امریکہ طاہرہ محمد، چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد خان، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، نواب الدین اور سید علی کامران کرمانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News