Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے ٹی وی سکرین پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے اور کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات دیئے اور الیکشن کمیشن ممبران کے بچوں کو کھلے عام دھمکیاں دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے خلاف غلط زبان استعمال کی لیکن اگر اس پر ہم نے سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو یہ لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 2018 سے 2022 تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جب اقامے پر گرفتار کیا گیا، انہیں نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، یہ سیاسی انتقام تھا لیکن نواز شریف نے کبھی ادارے کو گالی نہیں دی، اداروں کے سربراہان کے بچوں، ان کے خاندانوں کو دھمکیاں اور گالیاں نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر نیب اور پنجاب پولیس نے نواز شریف کی بیٹی کے گھر پر دھاوا بولا اور نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب کی عدالت میں پیشیاں بھگت رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا، مریم اورنگزیب

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری موجودگی میں شاہد خاقان عباسی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ترجمان اور ان کے وزراء انہی جگہوں پر بیٹھ کر گرفتاری سے پہلے اعلان کرتے تھے کہ دو دن بعد رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر نے گرفتار ہونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر