Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، شیخ رشید

Now Reading:

15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچنے والا شہباز بھی اعتراف کررہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے

 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے اس پر آج کچھ فیصلہ ہو گا۔

حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ 87  ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا۔

77 شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کے شرائط غریب کے لیے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے، شیخ رشید

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا، پاکستان عوام فوج اور جمہوریت لازم اور ملزوم ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ  استحکام انتخاب لائے گا، جو فوج کرواسکتی ہے۔ 120 دن اہم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر