
جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی پی بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 94 ویں یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب شہادت کے 43 سال بعد بھی آج عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اصل طاقت عوام تھی اور انہوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی بیداری کے ساتھ اپنے حقوق لینا بھی سکھائے جبکہ پاکستان میں اتحاد اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شمار بین الاقوامی نامور رہنماؤں میں ہوتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی قوت بھی بنایا اور بھٹو صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں غربت، ظلم اور استحصال کے خلاف اچھے اقدامات کیے جبکہ پوری دنیا میں پاکستان کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ملک بنانے کیلئے بیشمار مؤثر اقدامات بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان کی جانب سے اپنے وطنِ عزیز پاکستان کیلئے کی گئی گرانقدر خدمات، لاتعداد قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ پاکستانی قوم قائد عوام اور شہید بی بی کی بیشمار قربانیوں اور قومی جذبے کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا قائد عوام کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News