
وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں امریکی مدد پر اظہار تشکر کیا اور امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دو طرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان وسیع البنیاد روابط ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات
اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکہ حکومت پاکستان کی معاشی ترقی اور اصلاحات کی کوششوں میں بھی معاونت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News