
صدر مملکت کا بچوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ نئے سال میں قوم کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سال 2023ء کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2023ء کے آغاز پر پوری پاکستان قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر عارف علوی نے سال نو کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سال کو پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلام اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت بنائے۔
گزشتہ سال پاکستانی قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، کورونا پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد پاکستان کو تاریخی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مجھے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے، وہاں پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی امیدوں، تمناؤں اور دعاؤں کیساتھ 2023 کا آغاز
صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب کے دوران مختلف مسائل اور سیلاب کی تباہی دیکھنے کو ملی، تباہی اور مسائل کے ساتھ قوم کی ثابت قدمی، ایثار، حب الوطنی، یکجہتی، عزم اور استقلال بھی دیکھنے کو ملا۔
پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئےکار لانے کی ضرورت ہے
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے، ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اپنی ان ہی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج معاشی مشکلات، سیاسی عدم استحکام، امن وامان کی صورتحال، دہشتگردی کی دوبارہ سراٹھاتی عفریت، موسمیاتی تبدیلیوں،غربت اوربڑھتی ہوئی آبادی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، نئے سال میں ہمیں قوم کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنی ترجیحات کا درست طور پر تعین کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: 2022 پاکستان کے لیے ایک اور مشکل سال تھا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ ملک کو خوشحال، ترقی یافتہ، جمہوری اور مستحکم ملک بنانے کیلئے قومی یکجہتی، اتحاد، نظم و ضبط، مسلسل محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے جمہوری اداروں کی فعالیت، اثر انگیزی اور کارکردگی میں اضافہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اداروں کی کاردکردگی میں اضافے کیلئے متعلقہ قوانین اور قواعدو ضوابط میں اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
معاشرے کے کمزور طبقات کو غربت سے نکالنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگی
عارف علوی نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے اس سال تمام اسٹیک ہولڈرز آئین کی پاسداری، انصاف کی فراہمی، شفافیت، کارکردگی میں اضافے، میرٹ کی پابندی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے عملی اقدامات لیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور معاشرے کے کمزور طبقات کو غربت سے نکالنے کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہوں گی، ایک جامع معاشرے کا قیام خصوصی افراد اور خواتین کی معاشرے اور کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ 2022 بہترین سال بھی تھا اور بدترین بھی، عمران خان
انکا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل اور توانائی کا ذمہ دارانہ استعمال کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، انسانی وسائل کی ترقی، تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
2023ء پاکستان کیلئے ترقی، استحکام اور امن و امان کا سال ہو
صدر مملکت نے کہا کہ آئیں، نئے سال کے آغاز پر پاکستان کو ایک پرامن، خوشحال اور اسلام کے زریں جمہوری اصولوں پر مبنی ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جانب سفر کی شروعات کرنے کا عہد کریں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان مقاصد کے حصول میں ہمارا حامی و ناصر ہو، اللہ تعالیٰ سال 2023ء کو پاکستان کیلئے ترقی، استحکام اور امن و امان کا سال بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News