Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالہیٰ کی کامیابی، نوازشریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

Now Reading:

پرویزالہیٰ کی کامیابی، نوازشریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم
نواز شریف

پرویزالہیٰ کی کامیابی، نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع نے بتایا نواز شریف نے کہا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے استفسار کیا کہ ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینج کیوں نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کی اور مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن کو شکست کا خوف، پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی

پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 186 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کے لیے قرارداد پیش کی جب کہ ووٹنگ پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی اراکین کو بریفنگ دی۔

بعد ازاں چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پر186 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اپوزیشن کا بائیکاٹ

Advertisement

 پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اپویزن نے ایوان میں کرسیاں بھی اچھالی جب کہ بائیکاٹ بائیکاٹ کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

شکست سامنے دیکھ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے چلے گئے۔ شرمندگی سے بچنے کے لیے اپوزیشن اراکین رائے شماری کے دوران ہی احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنأللہ اور عطا تارڑ بھی ایوان سے چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر