ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔
A joint meeting including convener MQM Dr. Khalid Maqbool Siddiqui, Chairman PSP Mustafa Kamal, Dr. Farooq Sattar was held at Governor House.@MQMPKOfficial @PSPPakistan@KamalPSP @FarooqSattarMQM @wasimakhtar1955 @faisalsubzwari#UnitedForKarachi pic.twitter.com/10CjNbady5
Advertisement— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) January 9, 2023
ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں فاروق ستار، مصطفی کمال، انیس قائم خانی بھی شریک ہوئے ۔
کراچی: گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی ملاقات ختم
براہ راست :https://t.co/qSRl8dvOR9#BreakingNews #BOLNews #MQM pic.twitter.com/CIVwhJ4hzRAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 9, 2023
ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمت عملت ترتیب دے دی گئی جبکہ تینوں رہنماؤں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں مل کر اور بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کچھ دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی اور فاروق ستار کے امیدواران ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے اور امیدواران ایم کیو ایم کے امیدواران کیلئے مہم چلائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
