Advertisement
Advertisement
Advertisement

صادق سنجرانی کی وزیر خزانہ سے بلوچستان کے واجب الاادا رقم جاری کرنےکی درخواست

Now Reading:

صادق سنجرانی کی وزیر خزانہ سے بلوچستان کے واجب الاادا رقم جاری کرنےکی درخواست
وزیر خزانہ

صادق سنجرانی کی وزیر خزانہ سے بلوچستان کے واجب الاادا رقم جاری کرنےکی درخواست

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بلوچستان کے واجب الاادا رقم جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مالی بحران کے پیش نظر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا جس میں صادق سنجرانی نے  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بلوچستان کے واجب الاادا رقم جاری کرنے کی درخواست کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی آج ہی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیرمین صادق سنجرانی نے اپنی اور نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

چیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے مالی بحران کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

بلوچستان مالی مشکلات کا شکار، وفاق کے غیر سنجیدہ انداز پر وزیراعلیٰ کا اظہار تشویش

بلوچستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس پر وفاق کے غیر سنجیدہ انداز پر وزیراعلیٰ بلوچستان  عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ صوبے کے مالی بحران پر بارہا وفاق کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وفاق کی سنی ان سنی کی پالیسی باعث تعجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی صوبائی حکومت شدید مالی بحران کی زد میں آگئی

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے ملازمین کی تنخواہیں بھی اد کرنے کے قابل نہیں رہی ہے اور تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہمارا شیئر مل جائے اپنے متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں لیکن وزیراعظم تو ہماری بات سمجھ رہے ہیں، متعلقہ محکمے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے جبکہ وہ خود سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرچکے ہیں انہیں حالات کا بخوبی اندازہ ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ آکر خود بلوچستان کے مالی بحران کا جائزہ لیں اور پی پی ایل سے بھی صوبے کے واجبات کی ادائیگی میں کردار ادا کریں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر