
سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، 120 دن اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
جنرل عاصم منیرنےدرست کہامعشیت دہشگردی پرقومی اتفاق رائےضروری ہےملک انتہائی نازک موڑ پرہےسیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام کیسےآسکتاہےسیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیاپاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اورملزوم ہےاستحکام انتخاب لائےگاجوفوج کرواسکتی ہے120دن اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 1, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا، پاکستان عوام فوج اور جمہوریت لازم اور ملزوم ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ استحکام انتخاب لائے گا، جو فوج کرواسکتی ہے۔ 120 دن اہم ہیں۔
نئے سال کے پہلے 100دن پریشان کن ہوں گے
دوسری جانب شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے پہلے 100دن پریشان کن ہوں گے، آج انہوں نے 87ارب روپے وزیروں کو بانٹے ہیں اور وزیر خارجہ 2ارب روپے خرچ کررہے ہیں، کم مدت میں اتنے دورے کرنا بلاول کا ریکارڈ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسلّح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر
انہوں نے کہا کہ 9جنوری کو جنیوا میں کتنے پیسے ملتے ہیں یہ بھی اہم ہے، مارچ اپریل معاشی بحران سے بھر پور ہوں گے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا۔ دہشتگردی دوبارہ شروع ہو گئی ہے قومی سلامتی کو خطرات ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق مل جائے گا، اوورسیز کا ووٹ 45 سے55 سیٹوں پر اثر انداز ہوگا، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا معیشت بہتر نہیں ہوتی۔
نواز شریف واپس نہیں آئے گا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے گا، ان کے یہاں اور لندن میں بھی گھر ہیں، عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوئی تو یہ آجائیں گے، سفارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہ نہیں آسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ساری منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اب تک ان کی ساری منصوبہ بندی ان کے ہی گلے پڑی ہیں، ان کی منصوبہ بندی سے عمران خان کو فائدہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News