پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی اندرونی کہانی
پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے بڑوں کے آج ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہوا اور پی ٹی آئی وفد کی 29 دسمبر کو اسپیکر سے ملاقات کے بعد اہم ارکان کی فہرست بنائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے معاملہ کو انتہائی خفیہ رکھا جبکہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے رابطے کے بعد اسپیکر کو گرین سگنل بھی دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ مزید ارکان کے استعفوں کی منظوری بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
