گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ قانون سازی کے معاملے پر گورنر آفس نے ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے گورنر ہاؤس لاہور میں صدر پنجاب لائرز فورم چوہدری نصیر احمد بھٹہ اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و صدر لائرز فورم لاہور رانا ظفر اقبال کی قیادت میں وکلا کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے وکلا برادری کو درپیش مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری اقتدار کے فروغ اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے میرے 19 دسمبر کے آئینی آرڈر کی تعمیل کردی ہے جس کا اسپیکر نے لکھ کر بھیجا ہے کہ آرٹیکل (7) 130 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، جو کہ ایک آئینی اور قانونی تقاضا تھا اور جس کے بعد میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم بجی واپس لے لیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وکلا برادری نے آئین وقانون کی بالاستی اور جمہوریت کے استحکام اور اس کے تسلسل کے لئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ادوار میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوئے، گرین پاسپورٹ کی عزت بحالی ہوئی، موٹر ویز بنیں جبکہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی مثالی اقدامات کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے معاملے پر گورنر آفس نے ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ بیسیوں بلز ایسے ہیں جن کی عوامی مفاد میں فوری توثیق کی گئی ہے جبکہ جن بلوں میں اصلاح کی گنجائش تھی انہیں مفاد عامہ میں دوبارہ جائزے کے لیے بھیجا ہے۔
اس موقع پر وفد میں ممبر پنجاب بار کونسل روشدہ لودھی، تنویر ھاشمی، ایڈوکیٹ ناصر چوھان، ایڈوکیٹ چوہدری امتیاز الٰہی، ایڈوکیٹ جاوید قصوری، ایڈوکیٹ زاہد ملک، ایڈوکیٹ شیخ فرحت عباس محسن بھٹی اور ایڈوکیٹ برطانیہ سے چوہدری عنصر ایڈوکیٹ شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
