Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبی: ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

Now Reading:

سبی: ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی
سبی

سبی ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی

سبی، ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کے باعث ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی  کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث مچھ سے پشاور سے جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں۔

دھماکہ پیشی اور پنیر ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوا ہے جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کا انجن تباہ ہوکر کھائی میں گرگیا ہے اور07   بوگیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔

دھماکے کے باعث ابتدائی طور متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی میں دبے 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید مسافر بھی دونوں بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں

Advertisement

اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی سے ریلیف ٹرین اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ کے روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی بولان آغا سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد زخمی ہیں جبکہ علاقہ پہاڑی دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بولان نے ضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاہم زخمیوں کو مچھ اور کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

دھماکے کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا ہے تاہم جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 5 سے 6 فٹ حصہ متاثر ہوا جبکہ دھماکے کے مقام پر 4 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر