
سیکیورٹی خدشات، سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ
سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ملتوی کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جب تک مطلوبہ سیکیورٹی دستیاب نہ ہو انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
سندھ حکومت نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی موجودگی کی زیادہ ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی، وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
خیال رہے کہ اس سے قبل چیف سیکرٹری، حکومت سندھ کے دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں نے شرکاء کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
اجلاس نے حکومت کے اس خوف اور خدشے کی مزید تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی موجودگی کی زیادہ ضرورت ہے۔
حکومت سندھ پہلے ہی وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خط لکھ چکی ہے جبکہ حکومت سندھ پہلے ہی وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خط لکھ چکی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے لیکن سیکیورٹی کے حوالے سے جواب نہیں دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں سندھ کی درخواست اور نوٹیفیکشنز پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ کراچی ڈویژن، حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کا 12 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا 12 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی قراردیتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پر جوڈیشل آرڈر جاری کردیا۔ جوڈیشل آرڈر پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان کے دستخط ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News