وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے جبکہ تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز ار حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے۔
مراد علی شاہ نےیہ بھی کہا کہ شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ایس ایچ اوز کو ان کے علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں جبکہ تمام ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم، ڈرگ پیڈلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں جبکہ ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنل کے خلاف سڑکوں پر پیٹرولنگ میں شامل کریں۔
آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو ضروری ہدایات جاری کر دیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
