Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے، پرویز الٰہی

Now Reading:

3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے، پرویز الٰہی
چوہدری پرویز الٰہی

پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست 16اگست کوسماعت کےلیے مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس دفعہ الیکشن جنرل ہی ہوگا اور کچھ چیزیں ابھی پس پردہ مذاکراتی سٹیج پر بھی ہیں جبکہ لوگوں کا بھی مطالبہ ہے کہ عام انتخابات ہی ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان بیوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک ڈیفالٹ کررہا ہے، خدانخواستہ کہیں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہوجائے جبکہ ایسی صورتحال سے بچانے کے لئے تمام حلقے سرجوڑ کر بیٹھے ہیں اور یہی فیصلہ کر رہے ہیں کہ آج کل کہ انشاء اللہ انہیں جلد الیکشن کرانا پڑے گا اور 3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شریف مامے تو لاہور کے بنتے ہیں لیکن لاہور کیلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

Advertisement

پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں نے لاہور پر پیسے نہیں لگائے، بس کھانے پینے کا پروگرام ہوتا رہا ہے اور شریفوں نے باز تو آنا نہیں، یہ اسی طرح ہی کرتے رہیں گے۔

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کئی برس حکمرانی کی ہے لیکن نوازشریف، رانا ثناء اللہ جیسے بیوقوف لوگوں اور اس ٹولے نے عام آدمی کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جبکہ اس ٹولے نے لوگو ں پر جھوٹے پرچے کرائے، لوگوں کو تنگ کیا اور لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ بھی ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ ٹولے نے آج تک غریب آدمی کے بارے میں نہیں سوچا، یہ ٹولہ تو غریب آدمی کو اپنے پاس نہیں آنے دیتا تھا۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں دین کی خدمت کےکام کو آگے بڑھایا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دین کےفروغ کے کام کو جاری و ساری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت پاکستان کی بہت بڑی جماعت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بلاشبہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے وزیراعلیٰ الیکٹ کرایا، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر