Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ
وزیر مملکت خزانہ

آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا  کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی چاہتی ہے۔ آئی ایم ایف کے بہت سے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ تیار

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے آج بھی اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی  کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ تمام طبقوں کو بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

Advertisement

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا حکومت کی خواہش ہے کہ عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔حکومت کی کوشش ہے کہ صاحب ثروت لوگوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2022 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 9 فیصد تک بڑھ گیا

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ  حکومت نے آرڈیننس میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کتنا ٹیکس لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ تیار کرلیا  ہے جس کے لیے رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا۔  یکم فروری 2023 سے منی بجٹ پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر