
الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارا عزم عوام کی سچی خدمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم خان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے، عام آدمی کی فلاح عزیز ہے،نئی قانون سازی کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نےکہا کہ ہمارا عزم عوام کی سچی خدمت ہے، عوام کے مسائل اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ زندگی کا مشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور سہولتیں دینا ہیں، مل جل کرعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛پرویز الہیٰ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے
ان کا کہنا تھا کہ خوشاب سمیت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں حقیقی ترقی شروع ہوچکی ہے، پسماندہ اور نظر انداز کردہ علاقوں کو مساوی ترقی دی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ سابق دور میں بھی عوام کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پہلے کی طرح اب بھی عوامی خدمت میں کا ریکارڈ قائم کریں گے۔
اس موقع پر ملک عمر اسلم خان نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کمٹمنٹ قابل تحسین ہے۔
ملک عمر اسلم خان نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کا فوکس ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر رہا ہے ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پہلے دور میں بھی ڈلیور کیااوراب بھی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News