
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں چاہے جتنے بھی اختلافات ہوں لیکن ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 فروری کا دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور اس مرتبہ میں اسے خود لیڈ کرونگا جبکہ میں پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں، انسانی حقوق اور حق خودارادیت پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس مرتبہ 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کریں اور انہیں یقین دلا دیں کہ ہم اُن کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہماری یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری و ساری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتا، میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہوں گا کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر 5 فروری کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کر کے یہ ثابت کر دیں کہ ہمارے آپس میں چاہے جتنے بھی سیاسی و سماجی اختلافات ہوں لیکن ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ 5 اگست کے بعد بھارت خوش فہمی میں مبتلا ہو چکا ہے، سلطان چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل نے جیسا فلسطین میں کیا اُس طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر کے ہندو وزیر اعلیٰ لانا چاہتا ہے جبکہ 5 جنوری کو کشمیر پر اقوام متحدہ نے قراداد منظور کی مگر کشمیری تب سے آج تک اس قراداد پر عملدر آمد کے لئے کوشاں ہیں جبکہ بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا اور یہ قراداد منظور کی گئی مگر پھر بھارت اس سے مکر گیا اور بھارت کے وزیراعظم نہرو نے خود سلامتی کونسل میں کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں؛ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سود مند فضا موجود ہے، سلطان محمود چوہدری
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہوں کیونکہ بھارت نے 5 اگست کے اقدامات کے بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اُس کے بعد بھارت تسلسل سے ایسے اقدامات کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر دیا جائے اس سلسلے میں وہ اسرائیل کی طرز پرعمل پیرا ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کو کشمیر سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات دی جائے اور آزاد کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں میں کشمیریات کو ایک مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سمیت ہر صاحب ضمیر شخص کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News