وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ ملکر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کی تیاری کا فی الفور آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت جینیوا کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پہ پہنچ گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا،احسن اقبال
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا جبکہ اسپیشل پروجیکٹس یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پہ مشتمل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امداد کےمنصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایاجائےگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
