
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق وقت پر الیکشن ہوں گے۔
مشیروزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی کے اعتماد کا ووٹ کسی کی خواہش نہیں آئین اور قانون کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دونوں سیاسی دھڑوں کے درمیان اپنی جگہ بنانے کے چکر میں ہیں پر ایسا ممکن نہیں، آئین کے مطابق وقت پر الیکشن ہوں گے۔
مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورتحال بہتر ہو گی تو الیکشن سے قبل وفاقی حکومت عوام کو بڑا ریلیف دینے میں کامیاب ہو گی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں گندم اور آٹا دستیاب ہے اور اگر قلت ہے تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہے ، تاجر ذخیرہ اندوزی کرکے آٹے کے ریٹ بڑھا رہے ہیں صوبائی حکومتوں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے، پاکستان نے نہ کبھی ڈیفالٹ کیا ہے اور نہ ہی کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک سے ہماری شرائط طے پا رہی ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خواہش جن لوگوں کے دلوں میں ہے وہ دلوں میں ہی رہے گی۔
مشیروزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں لیکن پاکستان اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News