Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

Now Reading:

ڈاکٹر عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات
ڈاکٹر عثمان انور

ڈاکٹر عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے جبکہ عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے، انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی اور وہ اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

Advertisement

عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او سرگودھا، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں۔

عثمان انور نے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر