ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ
شہر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا کے بی ایف 7 ویرینٹ کی کراچی میں باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے جینوم سیکوئینسنگ کے بعد اس کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس ویرینٹ نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اس ویرینٹ کا پاکستان میں یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
اس حوالے سے پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ تمام شہری سماجی فاصلہ ، ماسک اور بوسٹر ڈوز سے کرونا سے بچ سکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے بھی وہی احتیاطی تدابیر ہیں تاہم شہری کورونا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور اپنے اندر علامات محسوس کرے تو فوری خون کو قرنطینہ کرلیں۔
خیال رہے کہ ڈاو یونیورسٹی میں قائم جدید لیباریٹری میں مسلسل نئے ویرینٹ پر تحقیق اور جینوم سیکوئنسنگ کا عمل جاری ہے ۔
اس سے قبل پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے جبکہ کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق آغا خان لیبارٹری میں کی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس نومبر 2019 میں چین میں سامنے آیا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔
کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد کی جان جاچکی ہے۔
بی ایف 7 کیا ہے:
مشاہدات کی بنیاد پر، بی ایف 7 اومیکرون کی دیگر ذیلی اقسام سے زیادہ متعدی ہے لیکن کم وائرل ہے۔ بی ایف 7 کے انفیکشن سے ہسپتال میں داخل ہونے اور شدید کوویڈ کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
تاہم، بی ایف 7 انفیکشن ان لوگوں میں شدید ہو سکتا ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر، گردے کی بیماریاں، ذیابیطس، یا دیگر بیماریاں ہیں اور جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔
BF.7 انفیکشن کی علامات دیگر COVID-19 مختلف حالتوں سے ملتی جلتی ہیں، جیسے بخار، گلے میں خراش، ناک بہنا اور کھانسی۔ کچھ مریضوں کو اسہال اور الٹی بھی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ مختلف حالتیں شدید پیچیدگیوں کا سبب نہیں بن سکتی ہیں، جلد پتہ لگانا، اور کیسز کو الگ تھلگ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے۔
حال ہی میں، چین، بھارت، جرمنی، بیلجیئم، فرانس، ڈنمارک، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ذیلی قسم کا بھی پتہ چلا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
