Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کے منشیات والے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے، شہریار آفریدی

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کے منشیات والے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے، شہریار آفریدی
شہریار آفریدی

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

سابق وزیر داخلہ و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے منشیات والے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے منشیات والے مقدمے جس میں ان سے 15 کلو ہیروئن پکڑی گئی تھی اس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مقدمے کی انکوائری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کہتا ہے مجھے پتہ ہے کن لوگوں نے میرے خلاف کیس کیا تھا، اگر ان کو یہ پتا ہے اور کہتے ہیں مجھے لوگ اب سلیوٹ کر رہے ہیں تو پھر میں خان صاحب والی بات کو مانتا ہوں کہ امیر کے لیے الگ قانون اور غریب کے لیے الگ قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور اس 15 کلو ہیروئن والے کیس میں ایک انکوائری ہو جس میں جنرل عارف اور ان کے عملے کو بھی بلایا جائے اور مجھے بھی بلایا جائے اور قوم کے سامنے حقیقت بتائی جائے، وہ کونسی ایسی وجہ ہے کہ 95% پرفارمنس ہے پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس کی؟

شہریار آفریدی نے کہا کہ کیا امیر اور غریب کے لیے قانون الگ الگ ہیں؟ کیا صرف عام پاکستانی نے جیل جانا ہے کیا یہ بڑے لوگ قانون سے بالا تر ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں؟ ہم ان سے پوچھ کر رہیں گے انشااللہ تعالی یہ وقت ثابت کرے گا۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ نااہل امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے معیشت تباہ کردی، عمران خان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر