
وزیر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پراعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
اس دوران دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر جینیوا پہنچ گئے
علاوہ ازیں وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔
اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جنیوا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی تھی۔
مزید پڑھیں: سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم کا عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی روانہ ہوا تھا جن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ اور ان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News