Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام

Now Reading:

این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام
این ٹی ڈی سی

این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام

نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے  بار بار بریک ڈاؤن نے این ٹی ڈی سی کے ترسیلی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے۔

ملک میں گزشتہ تین سالوں کے دوران پانچواں بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

ستمبر 2021میں جامشورو گرڈ اسٹیشن مین فنی خرابی آئی جس سے دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سےنکلنے سے آدھا ملک اندھرے میں ڈوبا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن

Advertisement

انکوائری کمیٹی بنی اور نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ  روپے کا جرمانہ  عائد کیا۔

جنوری 2021 میں گدو پاور پلانٹ ٹرپ ہونے سے ملک میں پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

سال 2022 مارچ  میں جامشورو ٹرانسمیشن لائنز کے ٹاور  جلنے سے  1320 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کے باعث آدھا ملک اندھیرے  میں ڈوب گیا۔

13 اکتوبر 2022 کے دن پھر جنوبی اضلاع میں بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا جس سے  کراچی سمیت ملک کے جنوبی اضلاع پھر بجلی سے محروم ہوئے۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر سات کروڑ  روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر

آج صبح ملک میں پانچواں بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس سے اسلام آباد، کراچی ، کوئٹہ اور حیدر آباد سمیت آدھے سے  زیادہ ملک متاثر ہوا۔

Advertisement

وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  آج صبح سات بجکر 34 منٹ پر  نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم   ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کی  بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  وارسک سے گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر