
پشاور پولیس لائن دھماکے میں بچ جانے والے اہلکار دوہری مشکل میں پھنس گئے
پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 59 اور زخمیوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو سیل کردیا تھا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد صاحبزادہ نورالامین
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 59افراد شہید ہوئے اور 157 زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون اور دیگر افراد شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات
پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا۔
پولیس لائنز پشاور میں دھماکہ۔
نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت۔
وزیراعلی محمد اعظم خان کی ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) January 30, 2023
نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے پشاور دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی مذمت
وزیراعظم نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔
AdvertisementStrongly condemn the terrorist suicide attack in police lines mosque Peshawar during prayers. My prayers & condolences go to victims families. It is imperative we improve our intelligence gathering & properly equip our police forces to combat the growing threat of terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2023
عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں، پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔
آصف زرداری اور بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور مسجد میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے، قوم باہمی اتحاد و اتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے۔
تمام شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان کے مباق سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News