Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Now Reading:

اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اعتماد کا ووٹ

اعتماد کا ووٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے جو حکم دیا ہے اس پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے تاہم اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے

خیال رہے کہ قرارداد پر ن لیگ کے چار ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔

Advertisement

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ممبرز کا ایشو ہے نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے سے قاصر ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا ہدف وزیر اعلیٰ تھا اسپیکر نہیں، ابھی معاملہ عدالت میں ہے وزیر اعلیٰ گھبرائے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کو ہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔

اس سے قبل ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی آئی ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی قیادت نے تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے اور اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی قیادت کی اراکین پنجاب اسمبلی کو معمول کی کارروائی نہ چلنے دینے کے لئے تمام اراکین کو “”وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں”” کے بھرپور نعرے لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اسکے علاوہ تمام اراکین ایوان کی کارروائی کے دوران مکمل الرٹ رہنے اور بھرپور ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر