Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار، عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا

Now Reading:

پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار، عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا
عمرہ زائرین

پی آئی اے کی پروازیں مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے ملتان ،پشاور اور اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسلسل شیڈول میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

 

پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پرواز میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ اتنے دنوں تک ایئرپورٹ پر رہ کر ان کے پیسے ختم ہو گئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہمارے ساتھ خاندان ہیں لیکن انتظامیہ نے ابھی تک اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے ایئر بلیو کی پرواز میں تاخیر کا نوٹس لینے اور مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پرواز پی کے 860 نے گزشتہ رات 9.30پر روانہ ہونا تھا تاہم مسافروں کے ائیرپورٹ پر پہنچنے پر نیا ٹائم 23.55دیا گیا اور پرواز روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل پرواز کا نیا ٹائم دیا گیا ۔

نئے وقت کے مطابق پرواز نے 11جنوری کی صبح۔6.55 پر روانہ ہونا تھا لیکن پرواز روانہ ہونے سے قبل تیسری مرتبہ ٹائم تبدیل کیا گیا۔

مسافروں کو نیا وقت 11جنوری دن 7.40 پر بتایا گیا تھا لیکن پرواز روانہ ہونے سے قبل ہی مسافروں کو چوتھی مرتبہ وقت دیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب پرواز 11جنوری دن 13.25 پر روانہ ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر