Advertisement
Advertisement
Advertisement

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Now Reading:

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

سویڈن کا یورپی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت اسٹاک ہوم ترکیہ مخالف مظاہرے اور ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن سوزی کے واقعے پر ترک حکومت کا غم و غصے کا اظہار کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت تمام نیٹو ممبران ممالک کی منظوری پر مشروط ہے۔

ترکیہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی شروع میں تو مخالفت کی گئی مگر کچھ معاملات طے پانے کے بعد ترکیہ کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترکیہ نے سویڈن کی حکومت سےان  کُرد رہنماؤں کو ترکیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جن پر ترکیہ میں دہشتگردی کے الزامات ہیں.

Advertisement

مذکورہ معاملے پر کُرد کمیونٹی میں شدید تشویش شروع ہوگئی اور یوں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

Advertisement

رواں ماہ دارلحکومت اسٹاک ہوم میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے پتلے کو پھانسی دی گئی، جبکہ گزشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں   کُرد وں نے اسٹاک ہوم میں احتجاجی ریلی نکالی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تصاویر کو پیروں تلے روندھا۔

کُردوں نے سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں نیٹو میں شمولیت نہیں چاہئیے جبکہ دوسری جانب راسمس پالوڈن نے ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن سوزی کی۔

ترک حکومت کی جانب سے ان معاملات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا اور احتجاجاً سویڈش وزیرِ خارجہ پال جانسن کے انقارہ کے دورے کو ترک حکومت نے ملتوی کردیا۔

سویڈن کے وزیرِاعظم کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے پر اظہارِ ہمدردی کی گئی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ جو چیز قانونی ہو وہ موزوں بھی ہو۔

ان تمام تر واقعات پر سویڈن میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے ماہرین کا کہنا ہےکہ ان تمام واقعات سے جنگ کو ہوا دی جارہی ہے جوکہ ہرگز سویڈن کے مفاد میں نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، علی زیدی

Now Reading:

پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، علی زیدی
علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ کیا یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف میں اکھٹے ہوئے ہیں یا پھر مجبوری میں کر دیے گئے ہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پہلے 13 جماعتوں کے مکس اچار کا حال دیکھ لیا؟ اب ان 3 کی باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانا چاہیئے تھا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔