نواز شریف 1 ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، بلیغ الرحمٰن
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 1 ماہ میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 1 ماہ میں پاکستان واپس آرہے ہیں، ان کا استقبال کرنے میں خود ایئرپورٹ جاؤں گا، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا
گورنر پنجاب نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مجھ سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، انہوں نے کہا تھا وہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کر لیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔
گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پرویز الٰہی اور ملک احمد خان سے بات کی، دونوں نے ایک دوسرے کے نام مسترد کر دیے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔
ضرور پڑھیں؛ اداروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے، بلیغ الرحمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
