عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی
وفاق کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ سابقہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلسل قاتلانہ حملہ کے پیچھے کسی طاقتور کو بچانے کے لئے کور اپ چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان حملہ کیس میں پنجاب کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کر دیا گیا ہے جس کے بعد وفاقی وزارت اعلیٰ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ ایک منصوبہ کے تحت کروایا گیا، فرخ حبیب
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی جے آئی ٹی کے سربراہ راؤ سردار علی خان ہیں جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے افسران بھی شامل ہونگے۔
اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر تھے جس پر وفاق نے اعتراض لگایا تھا کہ جے آئی ٹی میں سارے ممبران پنجاب سے ہیں۔
اس حوالے سے وفاق نے مؤقف پیش کیا ہے کہ آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا کوئی افسر شامل نہیں ہیں جبکہ غلام محمود ڈوگر کو وفاقی حکومت نے معطل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
