قاسم سوری کی پریس کانفرنس
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی حق اور سچ کا نشان بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عثمان سواتی کے ہمراہ سی آئی اے سینٹر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی دہشتگرد کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا جو اعظم سواتی کے ساتھ کیا گیا، اعظم سواتی کو ان کے ہوتے پوتیوں کے سامنے بے عزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 36 دن مہلے انہیں اٹھایا گیا اور 48 سے زائد ایف آئی آر ان کے خلاف درج کی گئیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی حوصلے اور بہادری کا نشان بنے، انہیں مختلف صوبوں میں جیل کی سیر کرائی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کی عدالتوں نے بھی اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کردیے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، قاسم سوری
قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی حق اور سچ کی نشانی بن گئے ہیں، اعظم سواتی اور شہید ارشد شریف نے حقیقی آزادی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہمارے اوپر مقدمات کیے گئے، آج ہمیں حق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے جبکہ آج پوری قوم اعظم سواتی کو سلام پیش کرتی ہے، آج حق اور سچ کا فیصلہ ہوا ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کے سفر میں اعظم سواتی آگے آگے ہونگے، اعظم سواتی کے باہر آنے سے قوم کا حوصلہ بلند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے والے کا نام عمران خان ہے، قاسم سوری
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار بزدل اور ڈرپوک ہے انہوں نے خوف کی فزا قائم کی ہے لیکن یہ پاکستانی عوام کو خاموش نہیں کروا سکتے ہیں، یہ لوگ ناکام ہوں گے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مزید کہا کہ چور لٹیرے اپنی چوری کا پیسہ بچانے آئے تھے، انہوں نے این آر او 2 لیا ، پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے لیکن انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
