
اندازہ ہوگیا نگران حکومت کیسے انتخابات کرانا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اندازہ ہوگیا نگران حکومت کیسے انتخابات کرانا چاہتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے تبادلے کیے جارہے ہیں، آئین اور قانون کو پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کا دفاع صرف عدلیہ کرسکتی ہے، اب الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی آزمائش ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا، 40سال کے دوران ایسے حالات نہیں دیکھے۔
انکا کہنا ہے کہا کہ لیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد آر او تبدیل نہیں ہوتا، اندازہ ہوگیا نگران حکومت کیسے انتخابات کرانا چاہتی ہے، سیاسی مقاصد کیلئے پنجاب میں من پسند تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے منصوبے بےنقاب کرنے کیلئے میدان میں اترے، سیاسی صورتحال سمجھنے والے دیکھ رہے ہیں کیا ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کال پر ہم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دینگے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے لوگوں کے خلاف مقدمات درج، گرفتاریاں ہورہی ہیں، ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ان کے آئی ایم ایف سے نئے معاہدے ہیں، انصاف صحت کارڈ سے بلا تفریق لوگوں کا علاج ہو رہا تھا، اس حکومت نے عوام سے صحت انصاف کارڈ بھی چھین لیا ہے، پاکستانی عوام کو ڈار کے آنے کے بعد ڈراونے خواب آ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل عدالت میں پیش ہونا ہے ابھی تک 6 مقدمات مجھ پر درج ہو چکے ہیں، اگر کل پیش نا ہوا تو شاید وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کی ترجیحات نا معیشت ہے اور نا دہشتگردی ہے، ان کا ایجنڈا ذاتی ہے، شاہ محمود قریشی
انکا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا فیصلہ عمران خان کیا، جس دن عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا میں اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا گرفتاری پیش کروں گا۔
الیکشن اپنی ذات نہیں جماعت کیلئے لڑرہا ہوں
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 156 ملتان سے الیکشن لڑرہا ہوں، اے ڈی سی آر نے کا غذات نامزدگی جمع کرنے تھے، کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے کو راتوں رات تبدیل کردیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن اپنی ذات نہیں جماعت کیلئے لڑرہا ہوں، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News