Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور
صدر مملکت

صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو دوسرا خط، انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت

صدر مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

خط میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا ہے تاہم انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ صوبائی اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے خطرناک قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔

Advertisement

صدر مملکت نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئین کا آرٹیکل 224 دو اسمبلی کے انتخابات تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر کرانے پر زور دیتا ہے اور آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے اور اگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو بالآخر کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں بتایا کہ سربراہ ِ مملکت ہونے کی حیثیت سے ‘آئین کے تحفظ اور دفاع’ کا حلف لیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آئین کے تحت ان کے حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاد دہانی بھی کرائی گئی۔

انہوں نے زور دیا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 ءکی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئے دونوں تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے ۔

علاوہ ازیں خط کے دوران صدر مملکت نے آئین کی تمہید، قرارداد ِ مقاصد کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ تمہید میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی جبکہ قرارداد ِمقاصد قوم کے آباؤ اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے اور آئین میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی، امریکہ نے 1812 ءمیں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے جبکہ امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1864ء میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات کو معطل کرنے کا نہیں سوچا تھا۔

Advertisement

انہوں نے سراہتے ہوئے کہا  کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرکے مناسب آئینی قدم اٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنے کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں ہے اور حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا ء نے جمہوریت کو طویل مدتی نقصان پہنچایایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر